آج کا اخباراہم خبریںلاہور

انوکھے ڈکیٹ، دکانوں سے افطاری کا سامان لوٹنے والا گینگ پکڑا گیا

لاہور : پوش علاقے ڈیفنس میں دکانوں سے افطاری کا سامان لوٹنے والا گینگ پکڑا گیا، ملزمان لوٹا ہوا مال سستے رمضان بازار میں بیچتے تھے، لاہور کا پوش علاقہ ڈیفنس، انوکھے ڈاکو، انوکھی واردات، موبائل فون نہ زیورات اورنہ پیسے بلکہ دکانوں سے افطاری کے سامان کی لوٹ مار ہونے لگی۔

تین رکنی ڈکیت گینگ افطاری کا سامان لوٹتے ہوئے پکڑا گیا۔ ایس پی کینٹ صاعد عزیز کے مطابق ملزمان دکانوں سے شربت، کھجوریں اورافطار ی کا دیگر سامان لوٹ کر سستے رمضان بازاروں میں فروخت کرتے تھے۔ملزمان سے اسلحہ، گھی، چینی، شربت اور کھجوروں سمیت افطاری کا دس لاکھ روپے مالیت کا سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button