Leading Indian actress 29

معروف بھارتی اداکارہ برین ہیمبرج کے باعث دنیا سے کوچ کر گئی

دہلی : بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منیشا یادو اور مشہور ڈرامہ کی جودھا اکبر 28 برس کی عمر میں دنیا فانی سے رخصت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل کے مشہور ڈرامے ’ جودھا اکبر‘ میں سلیمہ بیگم کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ منیشا یادو کی موت برین ہیمبرج (دماغی شریان پھٹنے) سے واقع ہوئی،

ڈرامہ سیریز میں منیشا یادو کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ پریدی شرما نے ایک پوسٹ میں ساتھی اداکارہ کی موت کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ منیشا کی موت کی خبر سُن کر شدید سَکتے میں ہوں، منیشا 11 جون 1992 کو بھارت کے شہر بنگلور میں پیدا ہوئیں، میڈیا رپورٹس میں کہا جاہا ہے کہ منیشا کا ایک سال کا بیٹا بھی تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں