سندھ سرکار کی کارکردگی کاغذوں تک محدود ہے : ترجمان وزیر اعظم 48

سندھ سرکار کی کارکردگی کاغذوں تک محدود ہے : ترجمان وزیر اعظم

اسلام آباد : ترجمان وزیر اعظم،معاون  خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پرچی چیئرمین بین الاقوامی سیاست چھوڑیں سندھ عوام کا سوچیں،مراد شاہ صاحب اپوزیشن لیڈر بننے کے خواب چھوڑیں وزیراعلیٰ بن کر اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ سندھ سرکار کی کارکردگی کاغذوں تک محدود ہے، پیپلز پارٹی نے عوام کو جو دکھ دیئے عوام اس کا حساب 2023 کے الیکشن میں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پرچی چیئرمین اور ان کے والد کی کرپشن کی بدولت پیپلز پارٹی علاقائی جماعت بن کر رہ گئی ہے، چوروں اور لٹیروں کا باریاں لگا کر لوٹنے کا دورقصہ پارینہ بن چکا، عمران خان کو عوام نے منتخب کیا ہے اور 2023 انتخابات میں بھی عمران خان ہی عوام کی واحد امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرچی چیئرمین کی تمام جدوجہد والد کی کرپشن بچانے کیلئے ہے، وزیراعظم عمران خان کا پیغام بھی سن لیں این آر او نہیں ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں