Nawaz has said that the government will not send kughr London will be: Mohammad Zubair 21

مریم نواز کہہ چکی جب تک حکومت کوگھر نہیں بھیجیں گی لندن نہیں جائیں گی: محمد زبیر

کراچی : محمد زبیر نے کہا ہے کہ نیا بجٹ آنے والا ہے لیکن پتہ نہیں وزیر خزانہ کون ہوگا، نااہل حکومت تین وزیر خزانہ اور 5 چیئرمین ایف بی آر بدل چکی ہے، یہ لوگ رہیں تو ملک میں مزید تباہی آئے گی۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما محمد زبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پچھلے سال گروتھ ریٹ منفی ہوا، پاکستان میں 3 جنگیں ہوئیں، مشرقی پاکستان الگ ہوا، بڑے بڑے بحران آئے مگر گروتھ ریٹ منفی نہیں ہوا، ماضی میں بہترین ٹیم ہونے کا دعوی کرنے والے وزیر اعظم کو بار بار اپنی معاشی ٹیم تبدیل کرنا پڑ رہی ہے، حماد اظہر نے بھی معیشت کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے کیے لیکن عام عوام مہنگائی سے تنگ ہیں۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر جا کر یہ نہیں چیک کرتے کہ چینی کیوں مہنگی مل رہی ہے، وہ روز آکر یہ بتاتے ہیں کہ 3 مزید ایف آئی آرز کٹ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ عامرکیانی نے ادویات میں کرپشن کی، انہیں پارٹی کا سیکرٹری جنرل بنا دیا گیا، مریم نواز کی لندن روانگی سے متعلق 5 وزیر بات کرچکے ہیں، مریم نواز کہہ چکی جب تک حکومت کو گھر نہیں بھیجیں گی لندن نہیں جائیں گی، وہ کہیں نہیں جا رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں