Federal Minister Syed Fakhr Imam 35

ریاست جوناگڑھ پاکستان کا حصہ ہے، بھارتی کا قبضہ غیر قانونی ہے: وفاقی وزیر سید فخر امام

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام کی نواب آف جوناگڑھ نواب محمد جہانگیر خانجی، چئیرمین مسلم انسٹیٹیوٹ و دیوان آف جونا گڑھ صاحبزادہ سلطان احمد علی سے ملاقات کی ۔

آج ہونے والی ملاقات کے دوران وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے کہا کہ جوناگڑھ کا پاکستان سے الحاق قائداعظم محمد علی جناح کا خواب تھا جسے شرمندہ تعبیر کرنا ہمارا فرض ہے۔

نواب آف جوناگڑھ نواب محمد مہابت خانجی نے نظریہ پاکستان کے تحت پاکستان سے الحاق کیا تھا۔ جوناگڑھ ہمارا تاریخی اور قانونی حق ہے اور زندہ قومیں اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوتیں چنانچہ ہم بھی اپنے حق کیلئے لڑتے رہیں گے جونا گڑھ میں بندوقوں کے سائے تلے ہوئے ریفرنڈم کو نہیں مانتے۔

اس وقت بھی وزیرِ اعظم پاکستان نوابزادہ لیاقت علی خان نے واضح کیا تھا کہ بھارتی فوجی قبضے تلے ریفرنڈم نہیں ہو سکتا اور علامی قوانین کے تحت جوناگڑھ پاکستان کا حصہ ہے۔

جب عالمی ادارے مسائل کے حل کیلئے فیصلہ کن کردار ادا نہ کر سکیں تو قوموں کو اپنے مسائل کیلئے خود آگے بڑھنا ہوتا ہے۔ نواب آف جوناگڑھ نواب محمد جہانگیر خانجی نے کہا کہ مسئلہ جوناگڑھ اور مسئلہ کشمیر بھارتی کی دوغلی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ یہ دونوں تنازعات بھارتی توسیع پسندانہ عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں

۔بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر اور مقبوضہ جوناگڑھ کے مقدمات ہمیں بیک وقت عالمی سطح پہ لڑنے چاہئیں۔ 15 ستمبر یوم الحاق جونا گڑھ ہے ۔ انہوں۔ نے کہا کہ سرکاری سطح پہ تقریبات منعقد ہونی چاہئیں تاکہ اس مسئلہ پہ نہ صرف نوجوان نسل میں آگاہی پھیلائی جائے بلکہ بھارتی جارحیت اور توسیع پسندانہ عزائم کو بے نقاب کیا جائے کہ وہ عالمی قوانین کو کسی خاطر میں نہیں لاتا۔

نواب محمد جہانگیر خانجی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے جس طرح کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پہ اجاگر کیا ہے اسی طرح جوناگڑھ کے مسئلہ کو بھی ہر عالمی فورم پر اٹھانا چاہیئے ۔

وزارتِ خارجہ میں جوناگڑھ ڈیسک قائم کیا جانا چاہئے جو جوناگڑھ کے مسئلہ پرمختلف عالمی حلقوں میں آگاہی پیدا کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم اور نواب آف جوناگڑھ کے مابین طے پانے والی الحاقی دستاویز عالمی قوانین کے مطابق ہے ۔ ہم پر قائداعظم کا قرض ہے کہ اس مسئلہ کو حل کریں اور منطقی انجام تک پہنچائیں۔

فخر امام نے کہا کہ سردار پٹیل نے ریاست جوناگڑھ کے بھارت کے ساتھ الحاق کے لیے ہر طرح کے حربے استعمال کیے۔ جوناگڑھ پاکستان کا حصہ ہے جس پر بھارت نے زبردستی قبضہ کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں