گورنر پنجاب اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کی مشترکہ پریس کانفرنس 33

کشمیری عوام نے وزیر اعظم عمران خان کی پالیسوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے : گورنر پنجاب اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کی مشترکہ پریس کانفرنس

لاہور : گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردارعبدالقیوم نیازی نے آج  گور نر ہائوس لاہورمیں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری ریاض،وزیراعظم کے مشیر مقبول گجر اور معاون خصوصی حافظ حامد رضا بھی موجودتھے،گور نر پنجاب نے سردار عبد القیوم نیازی کووزیر اعظم آزاد کشمیر بننے پرمبارکباد یتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں بھارت آج دنیا میں سفارتی سطح نہ صرف مکمل بے نقاب ہوچکا ہے

بلکہ کشمیر یوں پر بھارتی مظالم بھی دنیا میں بے نقاب ہورہے ہیں اور جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا اس وقت تک خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا ۔گور نر پنجاب نے کہا کہ جب سے نر یندرمودی اقتدار میں آیا ہے کشمیر یوں کیساتھ ساتھ بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کی زندگیاں بھی مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کے انتقال کے موقع پر ان کے خاندان کے خلاف مقدمات اور بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے انتہائی شر مناک ہیں اور بنیادی انسانی حقوق کا قتل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس کی آزادی کے لئے پاکستان ہر قر بانی دینے کو تیار ہے، انشا اللہ وہ وقت ضرور آئے گا جبکہ مقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا ۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کشمیری عوام نے وزیر اعظم عمران خان کی پالیسوں پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر ہم کشمیری عوام کا شکر یہ ادا کرتے ہیں اور انشا اللہ کشمیری عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر شعبے میں انکی مدد کر یں گے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز کشمیر یوں کے مسائل کے حل کیلئے پنجاب کی طر ز پر آزاد کشمیر میں بھی اوورسیز کمیشن کے قیام کیلئے ہم مکمل سپورٹ کر یں گے

کیونکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا سب سے بڑا سر مایہ ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں ریسکیو1122کے قیام پر بھی غور کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بند دق اور گولی کی طاقت سے بھارت کشمیر یوں کی آواز کو کسی صورت دبا نہیں سکتا کشمیری عوام جس جرات اور بہادری کیساتھ اپنی آزاد ی کی جد وجہد کر رہی ہے انشا اللہ وہ ضرور کامیاب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیر یوں کا بنیادی حق ہے جو ان کو ہر صورت ملنا چاہیے اور اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیر ی عوام پرہونیوالے مظالم کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کر یں۔

سردار عبد القیوم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو بنیادی سہولتیں ،روزگار فراہم کر نا ہماری حکومت کی اولین تر جیح ہے ،انشا اللہ نہ صرف آزاد کشمیرمیں شفافیت اور میرٹ لائیں گے بلکہ آزاد کشمیر کو مظبوط اور خوشحال بنانے کے لیے بھی مکمل نیک نیتی کیساتھ کام کر یں گے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں اوورسیز کمیشن اورریسکیو1122کے قیام کے لیے گور نر پنجاب کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی پر ان کا شکر یہ اداکرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں