پاک فضائیہ نے یوم دفاع کی مناسبت سے ڈاکومنٹری جاری کر دی 28

میں تیار ہوں” پاک فضائیہ نے یوم دفاع کی مناسبت سے ڈاکومنٹری جاری کر دی

اسلام آباد : پاک فضائیہ نے یوم دفاع کی مناسبت سے ڈاکومنٹری جاری کر دی۔ پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے یوم دفاع کی مناسبت سے ایک مختصر ڈاکومنٹری “میں تیار ہوں” جاری کر دی جس میں جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ڈاکومنٹری میں وطن کے جانثاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد پوری قوم کے شانہ بشانہ وطن عزیز کے دفاع اور ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں