پاکستان ریلوے 37

پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ، کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو ٹکٹ نہیں ملے گا

اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے کورونا کی روک تھام کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا، 15 ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والوں کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے یہ معاندانہ اقدام نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی (این سی او سی) کی ہدایات پر اٹھایا۔ ترجمان ریلوے نے کہا کہ جو مسافر 15 ستمبر تک اپنی ویکسینیشن مکمل نہیں کرتے، وہ ریلوے ٹکٹ سے محروم رہیں گے۔

ترجمان ریلوے نے مزید کہا کہ رواں ماہ 15 ستمبر تک ویکسین کی کم از کم 1 خوراک اور 15 اکتوبر تک مکمل خوراکیں لگوانے والے افراد ہی ٹرین میں سفر کرنے کے اہل ہوں گے۔

ٹکٹ چیکنگ کے دوران ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی چیک کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی مسافر کے ویکسین نہ لگوانے کی تصدیق ہونے پر اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔ اس حوالے سے ہر ریلوے اسٹیشن کی حدود میں عوام کی آگہی اور سہولت کیلئے ہم نے بینرز اور پوسٹرز بھی آویزاں کردئیے ہیں تاکہ سب کو پتہ چل جائے۔

قبل ازیں پاکستان ریلوے کا ادارہ ٹرینوں میں سفر کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے چکا ہے۔ ترجمان ریلوے نے کہا تھا کہ 20 سال سے زائد العمر افراد کا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیک کیا جائیگا ۔جس کے بعد ویکسین لگوانے کے عمل میں تیزی آئی۔

یکم ستمبر سے پاکستان ریلوے نے صرف 20 سال سے کم عمر افراد کو ہی ویکسین کے بغیر سفر کی اجازت دی ہے اور بغیر ویکسین لگوائے سفر کرنے والوں سے 10 فیصد اضافی کرایہ بھی لیا جارہا ہے تاہم ٹکٹ لینے سے روکنے کا اطلاق 15 ستمبر سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں