قومی خبریںآج کا اخبار

لاہور سے اسلام آباد موٹر وے ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ

لاہور : لاہور سے اسلام آباد موٹر وے ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ۔ لاہور سے اسلام آباد ٹول ٹیکس 830 روپے سے بڑھ کر 910 روپے جبکہ اطلاق 26 اگست سے ہوگا۔رپورٹ کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور” مور” کے درمیان بیس سالہ معاہدے کے مطابق 26 اگست سے موٹروے پر ٹول ٹیکس دس فیصد بڑھا دیا جائے گا۔

اسلام آباد لاہور موٹر وے M2، پشاور اسلام آباد موٹروے M1 پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹروے M3، شورکوٹ ملتان موٹروے M4 اور ملتان سکھر موٹروے M5 پر عائد ٹول ٹیکس میں دس فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

گذشتہ سال بھی ٹول ٹیکس میں دس فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو نیشنل ہائی ویز کی مرمت و دیکھ بھال کے لئے سالانہ 92 ارب درکارہیں جس میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث امسال اضافہ ہوا ہے۔

Artigos relacionados

Deixe um comentário

O seu endereço de e-mail não será publicado. Campos obrigatórios são marcados com *

Botão Voltar ao topo