وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی 44

نو محرم کو ویکسی نیشن سنٹر کھلے ، 10محرم کو بند رہیں گے: اسد عمر

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت آج این سی او سی میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 9 محرم الحرام کو تمام بڑے اور مرکزی ویکسی نیشن سینٹرز میں کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے ویکسی نیشن کا عمل جاری رہے گا

۔جبکہ 10 محرم الحرام کو ویکسی نیشن سینٹر بند ہوں گے۔ اس کے علاوہ فورم نے عاشورہ کے دوران کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے پہلے سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد پر بھی زور دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں