ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران 20

ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3884 کیس، 86 اموات رپورٹ ہوئیں ، این سی او سی

اسلام آباد : ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران 86افراد کووڈ۔19 سے انتقال کر گئے جن میں سے 32افراد وینٹی لیٹر پر تھے ۔ زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں ۔ جاں بحق ہونے الوں میں سے 80افراد ہسپتالوں جبکہ 6افراد گھر پر تھے ۔

9اگست کو 3884افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی اوسی) کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے چار بڑے شہروں اسلام آباد میں 46، ملتان 42،بہاولپور 40اور پشاور میں 35فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں جبکہ ایبٹ آباد میں 69،

کراچی 60،دیامر46،سکردو میں 45فیصد آکسیجن بیڈز زیر استعمال ہیں ۔ 10اگست تک ملک میں فعال کورونا کیسز کی تعداد 84ہزار 427تک پہنچ گئی ہے ۔ 9اگست کو 49ہزار 506افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔ سندھ میں 13ہزار 44، پنجاب میں 19ہزار 303،خیبر پختونخوا میں 9ہزار 159، اسلام آباد میں 5ہزار 216،بلوچستان میں 1301،گلگت بلتستان میں 621جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں862افراد کے کورونا ٹیسٹ لئے گئے ۔

اب تک پاکستان میں 9لاکھ 67ہزار 73افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں ۔بلوچستان اور آزاد جموں و کشمیر میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے ۔ اس وقت پاکستان بھر میں 448مریض وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں ۔ اب تک ملک میں 10لاکھ 75ہزار 504 کووڈ۔19 کے مریضوں کی تشخیص ہوچکی ہے ۔اب تک پاکستان میں 1کروڑ 65لاکھ 51ہزار 440کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ ملک میں کووڈ۔19 کے حوالے سے فراہم کی گئی سہولیات کے ساتھ 639ہسپتال کام کررہے ہیں جن میں 5ہزار دس مریض داخل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں