وزیرداخلہ شیخ رشید 20

محرم الحرام کے دوران تمام عزادارکورونا ایس اوپیز پرعمل کریں، شیخ رشید

اسلام آباد : وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران تمام عزادار این سی اوسی کے ایس او پیز کو فالو کریں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بھارت کے وزیرداخلہ کے بیان کوسختی سے مسترد کرتا ہوں، اسرائیل اوربھارت کی کوشش ہے پاکستان کو اندرسے نقصان پہنچایا جائے، مقبوضہ کشمیر میں کوئی دخل اندازی نہیں ہورہی ہے۔ این ڈی ایس اور اسرائیل کی کوششیں شکست کھائیں گی۔ پاکستان کو سرحدوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی کا اہتمام کررہے ہیں، کسی کے عقیدے کوچھیڑیں گے نہ اپنے عقیدے کو چھوڑیں گے، محرم الحرام کے دوران تمام عزاداراین سی اوسی کے ایس اوپیز کو فالو کریں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ داسوحملے کے حوالے سے سیکیورٹی ایجنسی نے اپنی تحقیقات مکمل کرلیا ہے، افغانستان کی سیاست سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ نادرا کوچلانے کے لیے وزیراعظم سے گائیڈ لائنزلیں گے، تمام جعلی شناختی کارڈکو ختم کرکے دونمبرکارڈ بنانے والے تمام افسروں کونادراسے نکال دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں