قومی خبریںآج کا اخبار

لیسکو کی بجلی بلوں کی تقسیم پرائیویٹ کمپنی کے سپرد کرنے کا فیصلہ

لاہور : لیسکو کی لاکھوں صارفین کے بلوں کی تقسیم پرائیویٹ سیکٹر کے سپرد کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا، خواہشمند کمپنیوں سے ٹینڈر کی بنیاد پر درخواستیں طلب کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو کا بلوں کی تقسیم کے عمل کی نجکاری کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔

اس سلسلے میں پرائیویٹ سیکٹر سے کامیاب کمپنیوں کو ٹھیکہ دے دیا جائیگا، لیسکو کے ساؤتھ سرکل میں لاکھوں صارفین کو سہولت دی جائیگی۔ڈیفنس، کینٹ، گلبرگ، کوٹ لکھپت، کاہنہ، نشتر کالونی، کیولری، برکی میں پرائیویٹ سیکٹر سے بلوں کی تقسیم ہوگی۔ لیسکو بلوں کی تقسیم کیلئے فی بل کے حساب سے ادائیگی کرے گی۔صارفین کو بروقت بلوں کی ڈلیوری کے لئے فیصلہ کیا گیا۔

Artigos relacionados

Deixe um comentário

O seu endereço de e-mail não será publicado. Campos obrigatórios são marcados com *

Botão Voltar ao topo