عثمان بزدار 22

سابق حکمران صوبے کا دیوالیہ کر چکے، اپوزیشن پنجاب کے عوام کی ترقی نہیں چاہتی، عثمان بزدار

لاہور : وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن پنجاب کے عوام کی ترقی نہیں چا ہتی، ماضی میں کاغذات میں ترقی ہوتی رہی، عوام ترقی کیلئے ترستے رہے، سابق حکمران غلط پالیسیوں اور نمائشی منصوبوں سے صوبے کا دیوالیہ کر چکے تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مربوط معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں پنجاب خوشحالی اور معاشی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، رواں مالی سال کیلئے 560 ارب روپے کاریکارڈ ترقیاتی بجٹ دیا، ترقیاتی بجٹ میں 66 فیصد اضافہ کیا گیا، تحریک انصاف کی حکومت نے جعلی ترقی کی جگہ حقیقی ترقی پر مبنی ڈویلپمنٹ روڈ میپ دیا ہے، ترقیاتی پروگرام تیار کرتے وقت منتخب نمائندوں سے مشاورت کی گئی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بڑے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 25 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، پنجاب کی 100 فیصد آبادی کو مفت ہیلتھ انشورنس فراہم کریں گے، یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام ہماری حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا، گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کو 25 فیصد خصوصی الاؤنس بھی دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں