سست، کاہل اور کام چور ٹریفک وارڈنز کو سیف سٹی کیمرہ سے مانیٹر کرنے کا انکشاف 23

سست، کاہل اور کام چور ٹریفک وارڈنز کو سیف سٹی کیمرہ سے مانیٹر کرنے کا انکشاف

لاہور : کام چور، سست اور کاہل ٹریفک وارڈنز کی شامت آگئی، اب سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں سے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شہر میں 23 چوک ٹریفک مسائل کا گڑھ بن گئے ہیں، ان چوکوں میں ٹریفک جام سے شہر کی باقی سڑکوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے، ٹریفک پولیس نے ان چوکوں پر نفری اور ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے سر جوڑ لیے ہیں،

وارڈنز کی ڈیوٹی چیک کرنے کیلئے سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں جن کی مدد سے وارڈنز کے موجودگی اور ٹریفک کی روانی کو مانیٹر کیا جا سکے گا، چوبرجی چوک، کریم بلاک چوک، نولکھا چوک، دو موریہ پل سمیت دیگر چوک ہارڈ پوائنٹس قرار دیئے گئے ہیں، جہاں سے ہر گھنٹے بعد اہلکاروں کی رپورٹس سی ٹی او آفس کو دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں