قومی خبریںآج کا اخبار

دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد : واپڈا نے مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 98500کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 55 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد40500کیوسک اور اخراج 40500کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد45300کیوسک اور اخراج40 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد36900کیوسک اور 5900اخراج کیوسک ہے۔تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1449.17ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.120 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1154.20 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.951 ملین ایکڑ فٹ ہے۔چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.10 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیر ہ 0.128ملین ایکڑ فٹ ہے۔

Artigos relacionados

Deixe um comentário

O seu endereço de e-mail não será publicado. Campos obrigatórios são marcados com *

Botão Voltar ao topo