قومی خبریںآج کا اخباراہم خبریں

سال 2020ء کے دوران نیب نے بدعنوان عناصر سے اربوں روپے کی وصولی کی، چیئرمین نیب

اسلام آباد : جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بڑی مچھلیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہا ہے۔ 2020ء کے دوران نیب نے بدعنوان عناصر سے اربوں روپے کی وصولی کی۔ چیئرمین نیب نے ایک بیان میں کہا کہ نیب نے اپنے قیام سے اب تک بد عنوان عناصر سے بلا واسطہ یا بالواسطہ طور پر اربوں روپے کی وصولی کی جو اس طرح کے دیگر انسداد بدعنوانی کے اداروں کے مقابلے میں نمایاں کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب عوام دوست ادارہ ہے۔ نامور قومی اور بین الاقوامی اداروں نے نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ نیب سارک ممالک کے لئے بدعنوانی کے خاتمے کے تناظر میں رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان سارک اینٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین ہے جو نیب کی وجہ سے پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف اقوام متحدہ کنونشن کے تحت نیب پاکستان کا فوکل ادارہ ہے۔ پاکستان واحد ملک ہے جس کے ساتھ چین نے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ پاکستان اور چین سی پیک منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے مل کرکام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے نیب کو فعال بنا دیا گیا ہے۔ نگرانی اور جائزہ نظام کی بنیاد پر مستقل بنیادوں پر نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ نیب نے ثابت کر دیا ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف اس کے اقدامات بلا امتیاز ہیں کیوں کہ نیب سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتا ہے۔ بڑی مچھلیوں کے خلاف بلا امتیاز اور نمایاں کارروائیوں کی وجہ سے نیب کے وقار اور ساکھ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

Artigos relacionados

Deixe um comentário

O seu endereço de e-mail não será publicado. Campos obrigatórios são marcados com *

Botão Voltar ao topo