Storm threat averted on Pakistan's coastline: Meteorological Department 13

پاکستان کی ساحلی پٹی پر طوفان کا خطرہ ٹل گیا: محکمہ موسمیات

کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو سمندری طوفان سے براہِ راست کوئی خطرہ نہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ممکنہ طوفان کا خطرہ ٹل گیا ہے اور محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ طوفان زورپکڑ رہا ہے لیکن پاکستان کی ساحلی پٹی سے دور ہوکر گزرے گا، جس کے بعد پاکستان میں سمندری طوفان ’توکتے‘ کاخطرہ کم ہونے لگا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو سمندری طوفان سے براہِ راست کوئی خطرہ نہیں، لیکن اس کے اثرات ہیٹ ویو اور گرد آلود ہواؤں کی شکل میں سامنے آنے لگے ہیں، سمندری طوفان کا کراچی سے فاصلہ اب 1210 کلومیٹر ہے، اور طوفان کے دور ہونے کے باعث کراچی میں بارش کا امکان کم ہوگیا ہے، اور آئندہ دو روز تک کراچی کا موسم شدید گرم رہ سکتا ہے، جب کہ جنوب مشرقی سندھ میں بارش ہوسکتی ہے،

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان اگلے چند گھنٹوں میں شدید ترین سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے، اور سمندری طوفان کے تیور بتارہے ہیں کہ سندھ کے متعدد اضلاع میں 17 سے 20 مئی تک 70 سے 90 کلو میٹر کی رفتار سے گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ تیز آندھی اوربارش کا امکان ہے، جب کہ چند روز کے دوران کراچی سمیت سندھ میں طوفانی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں