قومی خبریںآج کا اخباراہم خبریں

ملک میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں: محکمہ موسمیات

لاہور : محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو رات 12 بجے کے بعد ہوگی، اس لیے آج شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔ تفصیلات کے مطابق ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج (29 رمضان المبارک کو) اسلام آباد میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے جس میں ملک بھر سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں اکٹھی کی جائیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو رات 12 بجے کے بعد ہوگی، اس لیے آج شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔

Artigos relacionados

Deixe um comentário

O seu endereço de e-mail não será publicado. Campos obrigatórios são marcados com *

Botão Voltar ao topo