Decision to give corona vaccine to journalists in Punjab on priority basis 15

پنجاب میں صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

لاہور : ( ڈاکٹر قاسم ملک ) پنجاب میں صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کی صحافی برادری کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کے حوالے سے سفارشات منظور کر لیں۔

انہوں نے محکمہ صحت کو اس ضمن میں جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ہدایت کی۔عثمان بزدار کا کہنا ہےکہ پریس کلبز میں خصوصی سینٹرز کے قیام کا بھی جائزہ لیا جائے اور ویکسین لگانے کے حوالے سے صحافی برادری کو اکاموڈیٹ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید کے بعد صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں