tweet of Barrister Shehzad Akbar 15

ریپ کی روک تھام کےقانون کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر کا ٹویٹ

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم کے مشیربرائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق ریپ کی روک تھام کیلئے تیار کردہ قانون کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق ریپ کی روک تھام کیلئے تیار کردہ قانون کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی ریپ بل کا مقصد متاثرین کا تحفظ اور ملزمان کا ریکارڈ رکھنا ہے۔ خصوصی عدالتوں کی تشکیل کے ذریعے مقدمات کی تیز رفتار اور موثر پراسیکوشن بل میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں