Strong condemnation of Houthi missile attack on Pakistan's Jeddah Petroleum Terminal 20

پاکستان کی جدہ کے پٹرولیم ٹرمینل پر حوثیوں کے میزائل حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان نے سعودی عرب کے شہرجدہ میں واقع پٹرولیم ڈسٹریبوشن ٹرمینل پر حوثی عسکریت پسندوں کے میزائل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور سعودی عرب کی علاقائی سالمیت و استحکام کیخلاف اس طرح کے واقعات کا فوری خاتمہ کرنے پر زور دیا ہے۔

دفتر خارجہ نے منگل کو حوثی عسکریت پسندوں کے جدہ میں حملے کی مذمّت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق خطرات کے خلاف برادر مملکت کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔دفتر خارجہ نے کہا کہ اس حملے سے ایندھن کے ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی،جسے بغیر کسی جانی نقصان کے کامیابی کے ساتھ بجھایا گیا،حملہ سعودی عرب کی خودمختاری کے خلاف کارروائی ہے ،جس سے بے گناہ شہریوں کے جانوں کو خطرات لاحق ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں