تعلیمآج کا اخبارقومی خبریں

نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے جدید علوم میں اعلی تعلیم کلیدی حیثیت رکھتی ہے:وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے جدید علوم میں اعلی تعلیم کلیدی حیثیت رکھتی ہے،وفاقی حکومت اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنی زیر صدارت ملک میں اعلی تعلیم کے فروغ کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا اسد عمر ، فواد حسین اور شفقت محمود، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، چیئرمین وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطا الرحمان ، ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو سیالکوٹ انجنیئرنگ یونیورسٹی کے قیام پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کے اس 16.69 ارب روپے مالیت کے منصوبے کے لیے ایکنک منظور ی دے چکی ہے۔

سیالکوٹ انجینیرنگ یونیورسٹی وفاق اور حکومت پنجاب مشترکہ طور پر قائم کرے گی جس کے لیے آدھی رقم اور زمین حکومت پنجاب مہیا کرے گی۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کے آٹھویں ، نہم اور دہم جماعتوں کے نصاب میں سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات شامل کی جا رہی ہیں اور ان جماعتوں کے لیے نئے نصاب کا اجرا جلد کر دیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے جدید علوم میں اعلی تعلیم کلیدی حیثیت رکھتی ہے لہذا حکومت اس پہلو پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

Artigos relacionados

Deixe um comentário

O seu endereço de e-mail não será publicado. Campos obrigatórios são marcados com *

Botão Voltar ao topo