سکول کھولنے کا فیصلہ 14

کورونا کیسز میں کمی، لاہور سمیت دیگر اضلاع میں7جون سے سکول کھولنے کا فیصلہ

لاہور : صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کو دیکھتے ہوئے لاہور سمیت باقی تمام اضلاع میں آئندہ ماہ 7 جون سے تمام سکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اس اہم فیصلے کی اطلاع صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے ایک بیان میں دی۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور سمیت باقی ماندہ اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں مشاورت ہوئی۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ اس مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ 7 جون سے باقی ماندہ اضلاع میں بھی تمام سرکاری اور پرائیوٹ سکول کھول دیئے جائیں گے۔ برائے مہربانی گورنمنٹ کے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں