آج کا اخبار

پنوعاقل: سٹی پولیس کی دوسرے روز بھی سنیپ چیکنگ جاری، ایک منشیات فروش گرفتار ایک درجن شراب کی بوتلیں برآمد

پنوعاقل(رپورٹ ایم مراد عباسی) سٹی پولیس کی دوسرے روز بھی سنیپ چیکنگ جاری، ایک منشیات فروش گرفتار ایک درجن شراب کی بوتلیں برآمد

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس تھانہ پنوعاقل کے ایس ایچ او الله ودایو پتافی نے ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کے احکامات پر پوليس نفری کے ہمراہ دوسرے روز بھی دعا چوک پر سنیپ چیکنگ کا عمل جاری رکھتے ہوئے چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کو ایک درجن شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کر لیا ہے

جبکہ موٹر سائیکلوں کے کاغذات نہ ہونے کی بنا پر بھی ایک درجن سے زائد موٹر سائیکلوں کو بھی تحویل میں لیکر تھانہ میں منتقل کیا گیا ایسی صورت حال کے بعد شہر میں سفید جرائم پیشہ عناصر سخت پريشان ہوگئے ہیں رابطہ کرنے پر ایس ایچ او الله ودایو پتافی نے صحافیوں کو بتایا کہ انشاء اللہ پنوعاقل سے جرائم پیشہ عوام دشمن عناصروں کا خاتمہ کرکے دم لونگا شہر کی سیاسی سماجی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں قاری نظیر سمیجو، کامریڈ مجیب بھٹو، میڈم رضیہ عباسی، عنایت اللہ آرائیں و دیگر معززین شہریوں نے پولیس کے اس نیک عمل کو سراہا ہے.

[ad_2]
Source link

Related Articles

Back to top button