آج کا اخبار

انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر عماد عالم خان کی ابائی گاوں نوتھیہ پشاور آمد

اس موقع پر مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر باغی نے ال راونڈر کرکٹر عماد عالم خان کو پھولوں کا ہار پہنا دیا۔

پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی نثراد اٹلی انٹرنشینل کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر عماد عالم خان کی اپنے آبائی گاؤں نوتھیہ پشاور میں آمد وہ سات سال بعد آپنے مادر وطن کو واپس لوٹے ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی کے سگے بھنجے ال راونڈر کرکٹر عماد عالم خان کو پھولوں کا ھار پہنا رھے ھیں۔

یاد رھے کہ صفدر خان باغی کے چھوٹے بھائی آل راؤنڈر کرکٹر جانثار خان USA انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر چکے ھیں اور اجکل جانثار خان US نیشنل کرکٹ ٹیم کے کی کوچنگ کے فرائض سر انجام دے رھے ھیں۔ اٹلی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر عماد عالم نے کہا کہ اپنے وطن کی مٹی اور فیملی یاد مجھے واپس لے آئے اور میری دل خوائش تھی کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرتا اور اج بھی میرا دل پاکستان کے لئیے کھیلنے کے لئے شددت سے دھڑکتا ھے۔

اگر مستقبل قریب میں پی ایس ایل میں مجھے کھیلنے کا موقع ملا تو میں دل وجان سے کھیلوں گا انشاء اللّٰہ۔ انہوں نے کہا میری نیک تمنائیں و نیک خواہشات پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے ہے۔

[ad_2]
Source link

Related Articles

Back to top button