آج کا اخبار

ازبکستان میں ماں نے 3 سال کی بیٹی کو ریچھ کے پنجرے میں پھینک دیا

تاشقند : ازبکستان کے چڑیا گھر میں خاتون نے 3 سال کی بیٹی کوریچھ کے پنجرے میں پھینک دیا۔ ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند کے چڑیا گھرمیں ایک خاتون نے اپنی3 سال کی بیٹی کوریچھ کے پنجرے میں پھینک دیا۔یہ منظردیکھنے والوں کی چیخیں نکل گئیں۔

بچی کے پنجرے میں گرنے کے بعد ریچھ بچی کے پاس پہنچا لیکن چڑیا گھرکے عملے نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریچھ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی اوربچی کونکال لیا۔بچی کوسرمیں چوٹ لگنے کے باعث اسپتال میں داخل کرادیا گیا جہاں اس کی حالت بہتربتائی جاتی ہے۔

پولیس نے بچی کی ماں کو قتل کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ بچی کی ماں کو 15 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ببچی کو پنجرے میں پھینکنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔

[ad_2]
Source link

Related Articles

Back to top button