آج کا اخبار

پنوعاقل:ایس ایچ اونے اسنیپ چیکنگ کے دوران 40 موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لیں: شہریوں میں خوشی کی لہر

پنوعاقل(رپورٹ ایم مراد عباسی) ایس ایچ او نے پولیس نفری کے ہمراہ دعا چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اسنیپ چیکنگ کے دوران 40 موٹر سائیکلیں تحویل میں لیکر تھانہ میں منتقل کر دیں گئی ہیں، شہریوں میں خوشی کی لہر

کاغذات نہ ہونے کی بنا پر موٹر سائیکل کو تحویل میں لیا گیا ہے، ایس ایچ او سٹی الله ودایو پتافی کا موقف
تفصیلات کے مطابق پنوعاقل پوليس نے کارروائی تیز کردی ہیں چند روز قبل بائیجی چوک الحبیب بینک کے سامنے واقع صدیقی ٹریڈرز جنرل اسٹور میں ہونے والی ڈکیتی کے رد عمل میں ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کے حکم پر ایس ایچ او سٹی الله ودایو پتافی نے پولیس نفری کے ہمراہ دعا چوک، بھیلار روڈ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران تقریب 40 موٹر سائیکلوں کو کاغذات نہ ہونے کی بنا پر تحویل میں لے کر تھانہ میں منتقل کر دیا گیا ہے ایسی صورت حال کے بعد شہر کی سیاسی سماجی و مذہبی تنظیموں اور شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے

اور ایس ایس پی سکھر اور ایس ایچ او سٹی پنوعاقل کے اقدامات کو سراہا گیا ہے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او سٹی الله ودایو پتافی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ مزید اسنیپ چیکنگ کا عمل پورے شہر میں داخل راستوں پر تیز کیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحویل میں لی جانے والی موٹر سائیکل مالکان اصل کاغذات لانے پر واپس کی جائے باقیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

[ad_2]
Source link

Related Articles

Back to top button