آج کا اخبار

اٹھانوے ہزار کی پھکی دینے والا نوسر باز گرفتار

راولاکوٹ(آ صف اشرف) /غریب دکان دار کو اٹھانوے ہزار کی پھکی دینے والے نوسر باز کو گرفتار کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی نو سر باز نے ایزی پیسہ والے غریب شاپ کیپر کو 98 ہزار روپے کی رقم سے محروم کر دیا نوسر باز کو گرفتار کر لیا گیا پولیس کے مطابق جنڈاٹھی بازار میں موجود ایزی پیسہ شاپ کے مالک جمشید کو دانش اشفاق نامی نوجوان نوسر باز نے کہا کے

میرے تین نمبرات ہیں ان پر رقم ایزی پیسہ کرو جس پر جمشید نے تین نمبرات میں سے ایک پر چوبیس دوسرے پر چوبیس اور تیسرے نمبر پر پچاس ہزار کی رقم بھیج دی اور نوسرباز سے بھیجی گئی رقم کا مطالبہ کیا تو نوسرباز نے انکار کردیا کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں مجھے کسی شخص نے نمبرات دیے تھے رقم اس کو بھجوائی ہے میرے پاس کچھ نہیں

جس پر جنڈاٹھی کے تاجران اور شہریوں نے نوسر باز کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا پولیس چوکی جنڈالہ نے نوسربازی اور فراڈ کے جرم میں نوجوان کو گرفتار کر کے حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ..

[ad_2]
Source link

Related Articles

Back to top button