آج کا اخبار

مصطفائی چوک کے اطراف ناجائز تجاوزات کی بھرمار، عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا، ڈپٹی کمشنر سکھر سے کاروائی کا مطالبہ

پنوعاقل(رپورٹ ایم مراد عباسی) مصطفائی چوک کے اطراف ناجائز تجاوزات کی بھرمار، عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا، ڈپٹی کمشنر سکھر سے کاروائی کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق پنوعاقل شہر ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع مصطفائی چوک کے اطراف ناجائز تجاوزات کی بھرمار سے عام شہری سخت پريشان ہوگیا ہے مصطفائی چوک کے چاروں اطراف ریڑھی بان مافیا نے ٹھیلے کھڑے کرکے رکاوٹیں ڈالی ہوئی ہیں جس سے ریلوے اسٹیشن روڈ، ریلوے پھاٹک روڈ، عمران پیٹرول پمپ غریب آباد روڈ اور ہائی اسکول کی طرف جانے والے شہریوں اور خواتین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

ریلوے اسٹیشن کی طرف آنے والے مسافروں کو مذکورہ چوک پر رش ہونے کے سبب بھی پریشانی اٹھانی پڑ رہی ہے اس سلسلے میں میڈیا کی جانب سے ریلوے انتظامیہ، ریلوے پولیس سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ریلوے اسٹیشن کی طرف آنے والے روڈ کو کلئیر کرانا ٹاؤن انتظامیہ کا کام ہے

پنوعاقل شہر کی سیاسی سماجی و مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں کامریڈ مجیب بھٹو، ڈاکٹر مشتاق عباسی، عنايت الله آرائيں، نظیر قریشی، سماجی رہنما فرزانہ ملک، قاری نظیر سمیجو و دیگر معززین شہریوں نے کمشنر سکھر، ڈپٹی کمشنر سکھر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سکھر، اسسٹنٹ کمشنر پنوعاقل، ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی پنوعاقل سمیت بالا حکام سے ایپل کی ہے مصطفائی چوک کے چاروں اطراف سے ناجائز تجاوزات کو فوری طور پر ختم کرایا جائے اور ملوث عناصروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے.

[ad_2]
Source link

Related Articles

Back to top button