آج کا اخبار

ضلع سکھر میں نئے مقرر ہونے والے ایس ایس پی سکھر کے حکم پر مختلف تھانوں کی کارروائیاں

پنوعاقل(رپورٹ ایم مراد عباسی) ضلع سکھر میں نئے مقرر ہونے والے ایس ایس پی سکھر کے حکم پر مختلف تھانوں کی کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار، چرس ہیرون برآمد، مقدمات درج

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ضلع سکھر میں نئے مقرر ہونے والے ایس ایس پی سنگھار ملک کے سخت احکامات پر پنوعاقل تحصیل بھر کے پولیس اسٹیشن پر کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں پولیس اسٹیشن سانگی کے ایس ایچ او نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرؤف کوسو کو گرفتار کرکے 1100 گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کیا گیا ہے پنوعاقل پنوعاقل اسٹیشن کے ایس ایچ او الله ودایو پتافی نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے

ملزم مقصود چاچڑ سے 1150 گرام چرس، ملزم بلال، محمد عثمان 500 گرام چرس جبکہ ملزم عبدالوقار بھٹو اور شجاع حیدر شیخ سے تقریب 19 ہیرون کی پڑیاں برآمد کی گئی ہیں آخری کارروائی میں بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم سلطان لولائی کو گرفتار کرکے 1200 گرام چرس برآمد کی گئی ہے ایسی صورت حال کے بعد شہر کے چھوٹے بڑے منشیات فروشوں میں بے چینی پھیل گئی ہے دوسری جانب ضلع سکھر میں نئے مقرر ہونے والے ایس ایس پی سنگھار ملک نے چارج لیتے ہی ضلع بھر سے جرائم کے خاتمے کا اعلان کیا ہے.

Operations of various police stations

[ad_2]
Source link

Related Articles

Back to top button