آج کا اخبار

صحافی ڈاکٹر ادریس تحصیل پریس کلب شورکوٹ کے سال 2022 کیلئے وائس چیئرمین منتخب

عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار۔

شورکوٹ( نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق تحصیل شورکوٹ کےسئنیر صحافی جناب ڈاکٹرادریس تحصیل پریس کلب شورکوٹ کے سال 2022 کیلئے وائس چئر مین منتخب ، عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کااظہار_ واضح رہے کہ جناب ڈاکٹر ادریس ضلع جھنگ کے نامور سئنیر صحافی ہیں۔ اللہ تعالی ا نے آپ کو اعلی ا صلاحیتوں سے سرفراز کیا ہے۔ موصوف دعا نیوز کے سی ای او کی حیثیت سے ممتاز مقام رکھتے ہیں۔

آپ کی محنت شاقہ کی وجہ سے اس ادارے کو عالمی سطح پر منفرد مقام حاصل ہے۔ جناب ڈاکٹر ادریس صاحب کی شخصیت نہایت مخلص ، بے لوث ، ہردلعزیز ، ملنسار ، ہنس مکھ اور ان جیسے دیگر اوصاف حمیدہ سے مزین ہے۔ آپ کی عظیم شخصیت نہ صرف صحافتی حلقوں میں مقبول ہے بلکہ عوامی سماجی حلقوں میں بھی آپ نہایت عزت واحترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔ ضلع جھنگ کے صحافتی اور ادبی حلقوں کی طرف سے جناب ڈاکٹر ادریس صاحب کو تحصیل پریس کلب شورکوٹ کا وائس چیرمین منتخب ہونے پر دلی مبارکباددی گئ ہے اور ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیاگیا ہے۔ انشاءاللہ موصوف اپنے قلمکار طبقہ کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دیں گے۔

[ad_2]
Source link

Related Articles

Back to top button