آج کا اخبار

یوم یکجہتی پاکستان کے عنوان سے ڈسٹرکٹ جیل نوشھرو فیروز میں تقریب منقعد کی گئی

منقعدہ یوم یکجہتی پاکستان تقریب کا اہتمام جیل سپرنٹنڈنٹ شہاب الدین صدیقی نے کی۔

نوشہرو فیروز(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق یوم یکجہتی پاکستان کے عنوان سے ڈسٹرکٹ جیل نوشہروفیروز میں تقریب منعقد کی گئی ،تقریب کا اہتمام جیل سپریڈنٹ شہاب الدین صدیقی نے کیا ،تقریب میں ضلع کے افسران شہریوں، وكلا ، سول سوسائٹی ،صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں سندھ ،پنجاب، خیبر پختون خواہ،بلوچستان کے ثقافتی رنگ و لباس ملبوس لوگوں نے شرکت کی ،

تقریب کا مقصد پاکستان میں لسانیت کی آڑ میں امن خراب کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا اور وطن عزیز میں امن محبت بھائی چارے کی فضا قائم رکھنا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم سب پہلے مسلمان ہیں پھر پاکستان اور اس کے بعد چاروں صوبوں کی زنجیر سندھ ،پنجاب ،خیبر پختون خواہ، بلوچستان کے باسی ہیں، مقررین نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کی کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے ،پوری قوم پاکستان کے پرچم تلے ایک پلیٹ فارم پر منظم و متحد ہیں۔

[ad_2]
Source link

Related Articles

Back to top button