آج کا اخبار

پنوعاقل میں جرائم کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ، چور آپے سے باہر

پنوعاقل(رپورٹ ایم مراد عباسی) میں جرائم کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ، چور آپے سے باہر
تعلقہ ہسپتال، پاپوليشن آفیس، ایگزٹ پبلک اسکول سمیت مہیسر پیٹرول پمپ کی چھتوں سے اے سی کے آؤٹر دیگر سامان چوری، پولیس انتظامیہ خاموش تماشائی

تفصیلات کے مطابق پنوعاقل شہر میں جرائم پیشہ عناصر سرگرم ہوگئے ہیں سٹی تھانہ کے چند قدموں کے فاصلے سے نامعلوم مسلح چوروں نے تعلقہ ہسپتال، فیملی پلاننگ پاپوليشن آفیس، ایگزٹ پبلک اسکول سمیت مہیسر پیٹرول پمپ کی چھتوں سے اے سی (A/C) کے آؤٹر چوری کر لئے گئے ہیں جبکہ ایگزٹ پبلک اسکول، فیملی پلاننگ پاپولیش آفیس سے بیڑیاں، ایل سی ڈی، یو پی ایس و دیگر سامان بھی چوری کیا گیا ہے ایسی صورت حال کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے

شہر کی سیاسی سماجی و مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں کامریڈ مجیب بھٹو، ڈاکٹر مشتاق عباسی، عنایت اللہ آرائیں و دیگر معززین شہریوں نے ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی سکھر، ڈی ایس پی پنوعاقل سمیت اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہونے والی وارداتوں کی مکمل طور پر انکوائری کرائی جائے اور سرگرم چوروں کو گرفتار کیا جائے.

[ad_2]
Source link

Related Articles

Back to top button