آج کا اخبار

نامعلوم مسلح ڈاکو ہتھیاروں کے زور پر لاکھوں کی نقدی سامان و موبائل فون لوٹ کرفرار ہونے میں کامیاب

پنوعاقل(رپورٹ ایم مراد عباسی) بائیجی روڈ پر واقع الحبیب بینک کے سامنے نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے صدیقی ٹریڈرز جنرل اسٹور کے مالک سميت انڈہ ڈیلر کو یرغمال بنا کر ہتھیاروں کے زور پر لاکھوں کی نقدی سامان و موبائل فون لوٹ مار کرکے فرار ہونے میں کامیاب، مزاحمت پر ایک شخص زخمی، پولیس کو بروقت اطلاع، ایس ایچ او پوليس نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ کر واردات کا معائنہ، متاثرین کو انصاف کی یقین دہانی

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات تقریب ساڑھے نو بجے کے قریب بائیجی روڈ پر واقع الحبیب بینک کے سامنے نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے صدیقی ٹریڈرز جنرل اسٹور میں گھس کر کاؤنٹر پر بھیٹے ہوئے مالک نصراللہ صدیقی کے چھوٹے بھائی عنایت اللہ صدیقی کو اسحلہ کے زور پر یرغمال بنا کر ہتھیاروں کے زور پر تقریب ڈھائی سو تین لاکھ روپے نقدی، موبائل فون اور تیس ہزار کا سامان لوٹ لیا گیا بعدازاں ساتھ بھیٹے ہوئے انڈہ کے ڈیلر رضوان احمد ملک کو بھی یرغمال بنا کر تقریب تیس ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا انڈہ ڈیلر کی جانب سے موبائل فون واپس مانگنے پر مسلح ڈاکو برہم ہوگئے مزاحمت پر پسٹل کے بٹ مار کر انڈہ ڈیلر کو سخت زخمی کر دیا گیا متاثرین کی جانب سے پولیس کو بروقت اطلاع دی گئی

جس کے بعد ایس ایچ او سٹی پنوعاقل الله ودایو پتافی پوليس نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ کر جائے واردات کا معائنہ کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی متاثرہ شخص صدیقی ٹریڈرز جنرل اسٹور کے مالک نصراللہ صدیقی، عنایت اللہ صدیقی اور انڈہ ڈیلر رضوان احمد ملک نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ مسلح ڈاکوؤں 125 موٹر سائیکل پر آئے دوکان میں داخل ہوئے جن کی تعداد تین تھی اور نقاب پوش تھے ہمیں تقریب دس سے پندرہ منٹ تک ہتھیاروں کے زور پر یرغمال بنایا گیا اور تشدد بھی کیا گیا

دوسری جانب ایسی صورت حال کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او پنوعاقل نے بتایا کہ جائے وقوع کا معائنہ کیا ہے انشاءاللہ جلد ہی متاثرین کو انصاف فراہم کرینگے اور ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا.

[ad_2]
Source link

Related Articles

Back to top button