آج کا اخبار

میں الزامات کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا میں نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے۔ ایم این اے چوہدری محمد برجیس طاہر

صدارتی نظام کی بات کرنا ملکی مسائل کو پس پشت ڈالنے کے مترادف ہے لیگی ایم این اے

سانگلا ہل : لیگی ایم این اے چوہدری محمد برجیس طاہر نے اپنے ڈیرہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں الزامات کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا میں نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہےصدارتی نظام کی بات کرنے والوں کے پاس ملک کو تباہ کرنے کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں قائداعظم محمد علی جناح کے فرمان کیمطابق مضبوط ملک کا قیام بقا انتہائی ضروری ہے

ہمارا مسلہ صدارتی نظام نہیں بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال کو کنٹرول کر نا ہے حکومت بری طرح فلاپ ہو چکی ڈالر کی قمیت دو سو تک پہنچ رہی ہے بلدیاتی الیکشن ہوئے تو پارٹی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہو ئے امیدوار میدان میں اتاریں گے اس موقع پر ،لیگی ایم پی اے میاں اعجاز حسین بھٹی ،جاوید فوٹو گرافر ،عاصم رندھاوا ،میاں محبوب ، مرزا ثقلین ،عابد جٹ ،چوہدری انیس ،طارق ملک بھی موجود تھے

[ad_2]
Source link

Related Articles

Back to top button