آج کا اخبار

محنت کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں،سفارش سے نہیں محنت سے مقام حاصل کروں گی، ٹرانس جینڈر ماڈل اداکارہ لائیکا خان

اداکاری کا بچپن سے شوق تھا،معاشرے میں  ٹرانس جینڈرز کو وہ مقام نہیں دیا جاتا جو وہ اسکے حق دار ہیں،لائیکا خان

 

لاہور : ابھرتی ہوئی  ٹرانس جینڈر ماڈل اداکارہ لائیکا خان کہتی ہیں ہرانسان کے بہت سے خواب ہوتے ہیں ۔ ہر انسان ترقی کی منازل طے کرنا چاہتا ہے لیکن یہ سب محنت کے بغیر ممکن نہیں ۔ ایک وقت تھا جب آرٹسٹ کی قدر تھی اور انہیں ان کے فن کے مطابق مقام دیا جاتا تھا لیکن آج کا دور بدل گیا ہے ۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ابھی میرے کیرئیر کا آغاز ہے ایک پاکستانی فلم میں کام کیا اسکے علاوہ کمرشلز اور اسٹیج  ڈراموں میں بھی کام کر رہی ہوں ۔

جسے عوام کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے ۔ عوام کی محبت کی بدولت ہی مجھے حوصلہ افزائی ملتی ہے ۔ کیونکہ آپ کا کام ہی آپ کی پہچان ہے ۔لائیکا خان نے نجی زندگی سے متعلق بتایا کہ ان کا تعلق سوات سے ہے اوروہ خود بھی پختون ہیں  ۔اداکاری کا بچپن سے شوق تھا جو پورا ہو رہا ہے ۔  مزید کہا کہ  ٹرانس جینڈرز کو وہ مقام نہیں دیا جاتا جو وہ اسکے حق دار ہیں کیونکہ یہ بھی معاشرے کا حصہ ہیں انہیں بھی وہی حقوق حاصل ہیں جو دیگر شہریوں کو حاصل ہیں ۔

model actress Laika Khan
model actress Laika Khan

[ad_2]
Source link

Related Articles

Back to top button