آج کا اخبار

لیب اٹینڈنٹ کی اپ گریڈیشن کا مطالبہ تسلیم نہ ہوا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج ہوگا : صدرلیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن پنجاب

فیصل آباد : لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر وسیم اختر کمبوہ نے لیب اٹینڈنٹ کی اپ گریڈیشن کا مطالبہ نہ تسلیم ہونے پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کی دھمکی دے دی، تفصیلات کے مطابق لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر وسیم اختر کمبوہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب بھر کے سکولز اور کالجز میں لیب اٹینڈنٹ کی پوسٹ جوکہ کئی دہائیوں سے اپ گریڈیشن سے محروم چلی آرہی ہے۔ ہر آنیوالی حکومت نے وعدے وعیدکیے مگر اس کو عملی جامہ نہ پہنایا جاسکا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں لیب اٹینڈنٹ کی پوسٹ کی بھرتی کیلئے اس کی تعلیمی قابلیت میٹرک سائنس رکھی جاتی ہے مگر اس کو سکیل نمبر 1ہی دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیب اٹینڈنٹ کی پوسٹ کا نہ ہی آج تک کوئی سروس سٹرکچر بنایا گیا ہے اور نہ ہی سروس رولز، جوکہ پنجاب بھر کے لیب اٹینڈنٹس کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے۔

وسیم اختر کمبوہ نے کہا کہ ہم نے لیب اٹینڈنٹ کی پوسٹ کی اپ گریڈیشن، سروس رولز اور سروس سٹرکچر کیلئے وزیر قانون پنجاب، وزیرتعلیم پنجاب اور متعدد وزراء، ممبران اسمبلی اور سیکرٹریز کے دروازوں پر دستک دی مگر ہماری کہیں بھی شنوائی نہ ہوئی۔ اب ہم نے بھی اصولی فیصلہ کرلیا ہے کہ ہم پنجاب بھر سے لیب اٹینڈنٹس کو اکٹھا کرکے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے اپنے مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پنجاب پر عائد ہوگی۔

فیصل آباد سے بھی لیب اٹینڈنٹس کی بھر پور شرکت ہو گئی سر پرست اعلی حاجی اصغر کمبوہ، رانا طارق صاحب، سید احمد علی نقوی، سید شبیر شاہ، عثمان مقبول، عثمان خان اور دیگر کی میڈیا سے بات چیت
منجانب:وسیم اختر کمبوہ(صدر پنجاب)
رانا زاہد (جنرل سیکرٹری پنجاب)
لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن پنجاب

[ad_2]
Source link

Related Articles

Back to top button