آج کا اخبار

بھٹہ فروٹ فارم کے قریب سے نامعلوم چور محنت کش کی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار

پنوعاقل(رپورٹ ایم مراد عباسی) بھٹہ فروٹ فارم کے قریب سے نامعلوم چور محنت کش کی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار، پولیس کو اطلاع
موٹر سائیکل چوروں نے جینا محال کیا ہوا ہے، متاثرین

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات پنوعاقل سٹی تھانہ کی حدود میں واقع بھٹہ فروٹ فارم گلیکسی اسکول کے قریب سے نامعلوم چور سعید احمد سمیجو کے گھر کے باہر کھڑی ہوئی موٹر سائیکل ماڈل 2021 چوری کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں مقامی پولیس کو واقع کی بروقت اطلاع دی گئی لیکن ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی ہے

دوسری جانب متاثرہ شخص محنت کش سعید احمد سمیجو نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ موٹر سائیکل چوروں نے عام شہریوں کا جینا محال کیا ہوا ہے انہوں نے ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی سکھر، ڈی ایس پی پنوعاقل اور ایس ایچ او پنوعاقل سے چوری ہونے والی موٹر سائیکل کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے.

[ad_2]
Source link

Related Articles

Back to top button