آج کا اخبار

فیملی ویلفیئر سینٹر گھنجہ کی ایمپلان کیپسول کی رورل ہیلتھ سینٹر پنوعاقل میں کیمپ کا انعقاد

پنوعاقل (رپورٹ ایم مراد عباسی) فیملی ویلفیئر سینٹر گھنجہ کی ایمپلان کیپسول کی رورل ہیلتھ سینٹر پنوعاقل میں کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں جیڈل کیپسول فار برتھ کنٹرول کے حوالے سے خواتین کو پانچ سال کے وقفہ کیلئے کیپسول لگائے گئے ایف ڈبلیو سی گھنجہ کی سینٹر انچارج میڈم رضوانہ گھنجو اور رخسانہ جاوید علی خالدی نے مریضوں کا معائنہ کیا اور آر ایچ ایس کی سینئر ایف ڈبلیو ڈبلیو نے جیڈل کیپسول کا آپریشن کیئے

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سکھر قربان علی بھیو، پنوعاقل تحصیل آفیسر، اور سماجی رضاکار جاوید علی خالدی نے شرکت کی ڈسٹرکٹ آفیسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید دور کے تقاضہ کو مدنظر رکھتے ہوئے جیڈل کیپسول جو کہ پیدائشی وقفے کیلئے آرام دہ طریقہ ہے اور برتھ کنٹرول کے بہت سارے طریقے ہیں خواتین اپنی مرضی کے مطابق اس کو استعمال کرسکتی ہیں آر ایچ ایس سینٹر اور ضلع اور تحصیل کے فیملی ویلفیئر سینٹرز خواتین کی معاونت کیلئے ہر وقت کھلے ہیں

جہاں پر محکمہ کی ایف ڈبلیو ڈبلیو ایف ڈبلیو اے فیمیل عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں جیڈل کے کیمپ ترتیبوار شیڈول کے مطابق اب رورل ہیلتھ سینٹرز میں لگائے جائیں گے صحافی دوست ملک اور قوم کی آواز ہیں ان سے اپیل کرتا ہوں کہ ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے میں ہمارا ساتھ دیں اور فیملی پلاننگ کی کیمپس کی خبر کو عوام الناس تک پہنچائے.

[ad_2]
Source link

Related Articles

Back to top button