آج کا اخبار

زمین کے تنازعہ پر انتقام کی انتہا سگے بھائی نے جعل ساز قرار دے سگے بھائی کو گرفتار کر وا لیا

راولاکوٹ ( آ صف اشرف) زمین کے تنازعہ پر انتقام کی انتہا سگے بھائی نے جعل ساز قرار دے سگے بھائی کو گرفتار کر وا لیااینٹی کرپشن سرکل پونچھ نے محمد شہزاد کلرک راولاکوٹ کو گرفتار کر لیا ، محمد نثار ولد باغ حسین سکنہ راولاکوٹ کی شکایت موصولہ 25-08-2021 بخلاف محمد شہزاد جو ابتدائی طور پر ایک محکمہ میں نائب قاصد بھرتی ہوا

اور بعد ازاں میٹرک کی جعلی سند لگا کر جونیئر کلرک اور اس کے بعد سینئر کلرک کے عہدہ پر براجمان رہا ادارہ ہذا میں موصول ہونے پر تحت قواعد انکوائری کمیٹی تشکیل دی جا کر تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور مختار احمد سرکل انچارج اینٹی کرپشن راولاکوٹ نے متعلقہ محکمہ جات سے ریکارڈ قبضہ میں لیکر

ملزم کےخلاف جعلسازی کے الزامات ثابت ہونے پر تھانہ اینٹی کرپشن مظفرآباد میں مورخہ 17-01-2022کو مقدمہ درج رجسٹر کرتے ہوئے ملزم شہزاد کو گرفتار کرتے ہوئے راولاکوٹ سٹی پولیس اسٹیشن کی حوالات میں بند کر دیا ہے ملزم نے مزید کئی سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں جس کی بنیاد پر شریک جرم ساتھیوں کی گرفتاریوں کیلئے الگ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

[ad_2]
Source link

Related Articles

Back to top button