آج کا اخبار

خوف کی علامت بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار

ننکانہ صاحب(یو این اے ) ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ بین الاضلاعی سرگرم خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار، 3 موٹر سائیکل، 2 لاکھ روپے نقدی اور اسلحہ برآمد

تفصیلات کے مطابق خوف کی علامت بنا ہوا بین الاضلاعی سرگرم ڈکیت گینگ ثقلین عرف سنی ضلع ننکانہ اور ضلع فیصل آباد میں ڈکیتی کی وارداتوں میں سرگرم تھا۔ ڈکیت گینگ ملزمان راہگیروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل رہا تھا جس پر ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان نے انسداد جرائم کے پیش نظر عوامی جان و مال کے تحفظ لیے ایس ایچ او تھانہ صدر سانگلہ بوٹا ڈوگر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی اور ڈکیت گینگ کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا۔

ایس ایچ او بوٹا ڈوگر نے پیشہ وارانہ مہارت اور انتھک محنت کے بعد ڈکیت گینگ کے سرغنہ ثقلین عرف سنی اور دو سرکردہ ملزمان عثمان اور شعیب کو گرفتار کیا جبکہ دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری ہیں۔ ملزمان سے مختلف وارداتوں میں چھینے گئے 3 عدد موٹر سائیکل، 2 لاکھ روپے نقدی اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ملزمان سے دوران تفتیش مختلف تھانوں کے ڈکیتی کے 8 مقدمات ٹریس ہوئے ہیں جبکہ ملزمان نے 7 وارداتوں کا انکشاف کر لیا ہے۔ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ ملزمان کا تعلق ضلع فیصل آباد سے ہے اور ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ مرزا فاران بیگ نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں مزید موثر بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں

جبکہ ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان نے کہا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ صدر سانگلہ بوٹا ڈوگر اور ہمراہی ٹیم کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام دیئے جائیں گے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ خطرناک ملزمان کی گرفتاری عوامی جان و مال کے تحفظ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انسداد جرائم کے لیے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و جوان محکمہ کے لیے قابل فخر ہیں۔

ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس

[ad_2]
Source link

Related Articles

Back to top button