آج کا اخبار

جعلی سیمنٹ کے کارخانے پر چھاپہ، 113 بوریاں سمیت تین ملزمان گرفتار

کراچی : سہراب گوٹھ پولیس نے ایوب گوٹھ میں جعلی سیمنٹ کے کارخانے پر چھاپہ مار کر تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ تھانے کی حدود ایوب گوٹھ میں ملک کی مشہور سیمنٹ ساز کمپنیوں کے ناموں سے جعلی سیمنٹ بنائی جا رہی تھی۔

مذکورہ جعلی سیمنٹ کو شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرکے اصل کمپنیوں کو نقصان پہنچانے والی سیمنٹ فیکٹری پر پولیس نے چھاپہ مارا اور کارخانے سے جعلی سیمنٹ کی 113 بوریاں برآمد کرلیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران جائے وقوعہ سے تین ملزمان کو گرفتار کرکے جعلی سیمنٹ سے لدا ٹرک بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان معروف برانڈ کے سیمنٹ میں گھٹیا کیمیکل کی مکسنگ کرکے دو نمبر سیمنٹ بناتے تھے، ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے شہر قائد میں اب تک ہزاروں بوریاں جعلی سیمنٹ فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

 

KARACHI: Sohrab Goth Police raided a fake cement factory in Ayub Goth and arrested three accused. Was

Police raided the cement factory, which was supplying the counterfeit cement to different parts of the city and causing damage to the original companies, and recovered 113 sacks of counterfeit cement from the factory. Police officials said that three suspects were arrested from the spot during the raid and a truck loaded with fake cement was also seized.

According to the police, the arrested accused used to make cement number two by mixing substandard chemicals in well-known brands of cement. Is going





Source link

Artigos relacionados

Botão Voltar ao topo