Urdu News Agency 3

عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں شروع مینار پاکستان پر سٹیج سجے گا

منہاج القرآن کے رہنماؤں کامینار پاکستان کا دورہ،انتظامات کا جائزہ لیا۔

سیکیورٹی اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد پہلی ترجیح ہیں۔جواد حامد

لاہور: (نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق 38 ویں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات و تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے منہاج القرآن کے رہنماؤں نے مینار پاکستان گراؤنڈ کا دورہ کیا۔سیکرٹری عالمی میلاد کانفرنس جواد حامد نے کہا کہ سیکیورٹی، اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ہماری ترجیحات ہیں۔ مینار پاکستان اور ڈسٹرکٹ لاہور کی انتظامیہ کے تعاون کے شکرگزار ہیں۔مینار پاکستان تاریخی مقام ہے اسکی حفاظت قومی ذمہ داری ہے۔

مینار پاکستان کا دورہ کرنیوالے رہنماؤں میں صدر تحریک منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین قادری، مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ سدرہ کرامت، ناظم منہاج القرآن علما کونسل علامہ میر آصف اکبر قادری، عائشہ مبشر، ام حبیبہ، فہنیقہ ندیم، شہزاد رسول و دیگر رہنما شامل تھے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے بھی انتظامات کا جائزہ لیا۔ رہنماؤں نے سٹیج، پنڈال، داخلی راستوں، سیکیورٹی پارکنگ سمیت دیگر اقدامات کا جائزہ لیا۔

جواد حامد نے کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس11 اور 12ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ہو گی۔ مینار پاکستان کے پنڈال کی خصوصی تزئین و آرائش کی جائے گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کرینگے۔ جواد حامد نے کہا کہ مینار پاکستان میں خواتین اور مردوں کے بیٹھنے کیلئے الگ الگ پنڈال بنائے جائیں گے۔ تمام شرکاء کو ماسک پہن کر پنڈال میں داخل ہونے کی تلقین کی جا رہی ہے۔

Minhaj-ul-Quran leaders visit Kamenar Pakistan, review arrangements.

Security and implementation of Corona SOPs are the first priority. Jawad Hamid

Lahore : (Special Representative) According to the Global Times Media report, minhaj-ul-Quran leaders visited the Minar Pakistan Ground to review the arrangements and preparations for the 38th World Milad Conference. “Security, and implementation of Corona SOPs are our priorities,” secretary of the World Milad Conference Jawad Hamid said. Minar is grateful for the cooperation of the administration of Pakistan and District Lahore. Minar Pakistan is a historical place and its safety is a national responsibility.

Among the leaders who visited Minar Pakistan were President Tehreek-e-Minhaj-ul-Quran Lahore Rana Nafis Hussain Qadri, Central Nazima Minhaj-ul-Quran Women’s League Sudra Karamat, Nazim Minhaj-ul-Quran Ulema Council Allama Mir Asif Akbar Qadri, Ayesha Mubasher, um Habiba, Fahinika Nadeem, Shahzad Rasool and other leaders. Union Information Secretary Noorullah Siddiqui also reviewed the arrangements. The leaders reviewed other measures including stage, venue, entrances, security parking.

Jawad Hamid said that the world milad conference will be held in the middle night of 11 th and 12th Rabi al-Awal in the greenery of Minar Pakistan. The venue of Minar Pakistan will be specially renovated. Shaykh-ul-Islam Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri will address the World Milad Conference. Jawad Hamid said that separate pandals will be set up for women and men to sit in Minar Pakistan. All participants are being urged to enter the venue wearing masks.





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں