Urdu News Agency 11

تیز رفتار بس اور اسکول رکشے میں خوفناک تصادم، 4 بچے جاں بحق، 8 زخمی

گوجرہ : گوجرہ میں المناک حادثہ، ٹوبہ روڈ پر تیز رفتار بس اسکول رکشہ سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ڈرائیور اور 4 بچے جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے گوجرہ کے قریب ٹریفک حادثے میں بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس اور لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

عثمان بزدار نے انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں، ٹریفک حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں