Urdu News Agency 14

بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش، بلاول ماموں اور زرداری نانا بن گئے

کراچی : بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزداری بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصدیق خود بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کی۔

بختاور بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ’’یہ بتانے میں بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ اللہ نے ہمیں بیٹے سے نوازا ہے‘‘۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بچے کی تاریخ پیدائش 10 اکتوبر 2021 لکھی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور بھٹو زرداری کی ٹوئٹ پر کہا ’’میں باقائدہ ماموں بن گیا ہوں‘‘۔

آصف علی زرداری کی چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’ الحمداللہ، میں باقاعدہ خالہ بن گئی ہوں‘‘۔واضح رہے بختاور بھٹو زرداری کی شادی رواں سال 29 جنوری کو محمود چوہدری سے ہوئی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں