Urdu News Agency 7

عدالت کے باہر قتل کرنے والا خود بھی عدالت کے باہر قتل

اٹک : احاطہ عدالت کے باہر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک ملزم کو ہلاک کردیا، واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اٹک کی سیشن عدالت کے باہر قتل کیس کے ملزم کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،

مقامی پولیس آج ملزم کو پیشی پر عدالت لائی تھی کہ مرکزی دروازے پر پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول ملزم صدام حسین نے سال 2020 میں عدالت کے باہر ایک شخص کو قتل کیا تھا جس پر مقدمہ چل رہا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں