Urdu News Agency 26

پلاٹ کا تنازع، دو بھائیوں نے سگے بھائی پر پیٹرول چھڑ ک کر آگ لگادی

ساہیوال : متاثرہ شخص کے زیادہ جل جانے کے باعث اسے لاہور ریفر کر دیا گیا، ساہیوال اڈہ گیمبر کے قریب پلاٹ کے تنازع پر دو بھائیوں نے اپنے سگے بھائی پر پیٹرول چھڑک کر جلا ڈالا۔

پولیس کے مطابق بھائیوں کے مابین پلاٹ کے تنازع پر جھگڑا ہوا جس پر دو بھائیوں نے تیل چھڑک کر اپنے تیسرے بھائی طارق کمال کو جلا ڈالا اور فرار ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا اور متاثرہ شخص کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بعدازاں متاثرہ شخص کے زیادہ جل جانے کے باعث اسے لاہور ریفر کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں