City Sangla Hill police crackdown 23

ڈی پی او بلال افتخار کی ہدایت پر تھانہ سٹی سانگلہ ہل پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون

ننکانہ صاحب : تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل سانگلہ طارق الیاس کیانی کی زیر نگرانی تھانہ سٹی سانگلہ ہل پولیس نے ایس ایچ او شفقت جاوید کی سربراہی میں مختلف کاروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ جن میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی ملزم طاہر محمود جو موٹر سائیکل چوری کے متعدد مقدمات میں ملوث تھا سر فہرست ہے۔

موٹر سائیکل چور سے 2 عدد موٹر سائیکل اور 40 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب منشیات نوشی و فروشی کرنے والے ملزم شہباز کو 316 گرام چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مزید کاروائی کے دوران تھانہ سٹی سانگلہ ہل پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے ملزم زاہد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضہ سے ایک پسٹل اور گولیاں برآمد کر کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وریں اثناء تھانہ سٹی سانگلہ ہل پولیس نے چوری کے مقدمہ کا عدالتی مفرور عامر گرفتار کیا۔ ڈی پی او بلال افتخار نے ایس ایچ او تھانہ سٹی سانگلہ ہل شفقت جاوید اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مئوثر کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ عوامی جان و مال کے تحفظ میں دن رات مصروف عمل ہیں۔ ضلعی پولیس جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی میں دن رات مصروف عمل ہے۔ قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں