Dr. Abdul Qadeer Khan. Natasha Saman 30

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔نتاشہ ثمن

پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف خاتون قانون دان نتاشہ ثمن ایڈوکیٹ نے کہا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ محسن پاکستان اور نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے مرحوم کی طبیعت کچھ عرصے سے ناساز تھی

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان پہلے پاکستانی ہیں جنہیں 3 صدارتی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو دوبار نشان امتیاز بھی دیا گیا اس کے علاوہ انہیں ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا معروف قانون دان نتاشہ ثمن ایڈوکیٹ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کا عظیم اثاثہ تھے

اللہ تبارک و تعالی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لواحقین کے ساتھ ہیں اللہ تبارک و تعالی ڈاکٹر عبدالقدیر کی مغفرت فرمائے۔آمین





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں